• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاف کو کرکٹرز سے دور رہنے کی ہدایت، ہوٹل میں کھانا لانا ممنوع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں چار کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیم ہوٹل اور نیشنل اسٹیڈیم میں سخت اقدامات کے بعدغیر متعلقہ افراد کو کھلاڑیوں کے قریب جانے نہیں دیا گیا۔ گرائونڈ اسٹاف ارکان بھی کھلاڑیوں سے دور رہے اور گلوز کا استعمال کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ کوئٹہ اور اسلام آباد کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچیں تو ان کے قریب کسی کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔ ٹیموں کی پریکٹس کے دوران بھی بہت کم لوگ گرائونڈ میں موجود تھے حالانکہ وارم اپ سیشن کے دوران گرائونڈ میں رش رہتا تھا۔ ٹیم ہوٹل میں سیکیو رٹی اسٹاف کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کھلاڑیوں ،آفیشلز اور ان کے اہل خانہ پر نظر رکھیں ۔ ہوٹل کے باہر سے کھانا لانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں شریک ٹیموں کو وارننگ ایشو کرتے ہوئے انہیں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں ٹیمیں مسلسل کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کررہی تھیں۔ ایک سابق کپتان کی سالگرہ کے موقع پر ہوٹل میں بڑی پارٹی ہوئی ۔

تازہ ترین