• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈکپ ڈریم ٹیم میں شاہد آفریدی، سعید اجمل، عمر گل شامل

لندن (جنگ نیوز) معروف کرکٹ جریدے وژڈن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مناسبت سے عظیم ترین ٹی 20ورلڈ کپ الیون کا اعلان کیا، جس میں تین پاکستانی کرکٹرز سابق کپتان شاہد آفریدی، سعید اجمل اور عمرگل کو جگہ دی گئی ہے ۔ شاہد آفریدی 2009 چیمپئن ٹیم کا حصہ تھے،انہوں نے فائنل اور سیمی فائنل ففٹیز اسکور کیں جبکہ مجموعی طور پر شاہد آفریدی نے ورلڈکپ کے 34 میچز میں 39وکٹیں لیں اور 546 رنز اسکور کیے ۔ عمر گل کو 24 میچز میں 35 جبکہ سعید اجمل کو 23 میچز میں 36وکٹ لینے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کے علاوہ ٹیم میں کرس گیل، مہیلا جے وردھنے، ویرات کوہلی، کیون پیٹرسن، مارلن سموئلز، مائیک ہسی، ایم ایس دھونی اور لاستھ ملنگا کو شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین