• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائیٹڈ کو صرف دو غیرملکی کرکٹرز کھلانے کی خصوصی اجازت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے اسلام آباد یونائیٹیڈ کو کوئٹہ کے خلاف قانون میں نرمی کرتے ہوئے تین کے بجائے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کو کھلانے کی اجازت دے دی ہے۔ اسلام آباد کے ایک بولر علی خان ان فٹ ہیں جبکہ فواد خان اور لوئیس گریگوری کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق کم از کم تین غیر ملکی کھلاڑی کھلانا ہوتے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کا مسئلہ تھا انہوں نے کم از کم غیر ملکی کھلاڑیوں میں نرمی کی درخواست کی تھی۔

تازہ ترین