• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور پنجاب یونیورسٹی کا باہمی تعاون پر اتفاق

لاہور(نمائندہ جنگ) آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کے وفد نے جنرل سیکرٹری سرمد علی کی سربراہی میں پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، ریجنل انٹیگریشن سنٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی،سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل(ر) خالد تیمور اور دیگر حکام موجود تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اور سرمد علی نے صحافتی اداروں اور پنجاب یونیورسٹی میں صحافت کے طلباء و طالبات کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ سرمد علی نے کہا کہ دونوں قدیم اور شاندار روایات کے حامل ادارے ہیں، دونوں کو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میڈیا انڈسٹری کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ بعد ازاں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز کا دورہ بھی کیا۔ جہاں طلباء و طالبات کے ساتھ سوال جواب کی نشست بھی ہوئی۔

تازہ ترین