• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے سیف ﷲ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنیکی اجازت دیدی

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سیف ﷲ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنیکی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ میں سندھ سے پی ٹی آئی کے سیف ﷲ ابڑو کے خلاف نا اہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سیف اللہ ابڑو کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست گزارکو الیکشن کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کرنیکی ہدایت کردی۔ شاہد رند نے سیف ﷲ ابڑو کی نااہلی کیلئے اپیل دائرکی تھی ،سیف ﷲ ابڑو سندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔شاہد رند نے سیف ﷲ ابڑوکی نااہلی کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائرکی تھی۔ لیاقت جتوئی نے سیف ﷲ ابڑوپر 35 کروڑ روپے کے عوض سینیٹ ٹکٹ لینے کا الزام لگایا تھا۔

تازہ ترین