• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو کے بعد چیٹ اسکینڈل، سینیٹ کے ووٹ کیلئے 8کروڑ کی پیشکش

پشاور(نمائندہ جنگ )خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے دوران ووٹوں کی خرید وفروخت کی ویڈیو کے بعد اب چیٹ سکینڈل سامنے آگیا ہے،جس میں تحریک انصاف کے ایک ایم پی اے کو مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کے ایک رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے 8کروڑ کی پیشکش کی گئی ہے،اس سلسلے میں مردان سے تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان کو بیرون ملک کے واٹس ایپ نمبر سے میسجز موصول ہوئے جس میں پی پی کے ایم پی اے احمد کنڈی نے انہیں 4 کروڑ روپے ووٹ کے بدلے دلانے کی پیشکش کی جس پر وہ معاملہ وزیراعلی ٰکے نوٹس میں لے آئے جنہوں نے ان کو بات آگے بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ معاملہ کھل کر سامنے آسکے،ان کا کہنا تھا کہ 4 کروڑ سے شروع ہونے والی پیشکش بعدازاں 8 کروڑ تک پہنچ گئی اور مجھے مسلم لیگ ن کے سینیٹ امیدوار عباس آفریدی کے گھر آنے کا کہا مگر میں نے انکار کردیا ،عبدالسلام آفریدی کے مطابق ان کو بتایا گیا کہ دو اور ایم پی ایز کیساتھ بھی ہماری بات چل رہی ہے، اس حوالے سے تاحال احمد کنڈی اور عباس آفریدی کا موقف سامنے نہیں آسکا ہے۔

تازہ ترین