• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائزر ویکسین موٹاپے کا شکار افراد کیلئے کم اثر رکھتی ہے، تحقیق

کراچی(نیوز ڈیسک)فائزر ویکسین سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ یہ ویکسین موٹاپے کا شکار افراد میں کم اثر رکھتی ہے،اعدادو شمار کے مطابق ایسے ہیلتھ ورکرز جو موٹاپے کا شکار تھے ان میں کورونا کی ویکسین نے صحب مند افراد کی نسبت نصف اثر رکھتے ہوئے کام کیا،اطالوی تحقیق کاروں کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد میں صحت مند افراد کی نسبت فائزر ویکسین کے استعمال کے بعد نصف اینٹی باڈیز بن پائیں۔اس سے قبل ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ موٹاپے کا شکار افراد میں کورونا کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

تازہ ترین