• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن: شرمیلا فاروقی کا لباس سے میچنگ کا ماسک


پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے لباس کی میچنگ کا ماسک پہن لیا۔

اس حوالے سے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ آج کے دن کی صورتحال میں ماسک ضروری ہے۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ اگر لباس کی میچنگ  کا ماسک پہنا ہو تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔

دوسری جانب شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سینیٹ الیکشن سے قبل کی اپنی سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی گاڑی میں موجود ہیں اور اُن کے ہاتھ میں کافی کا کپ ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنی سیلفی کے کیپشن میں لکھا ’سینیٹ الیکشن 2021۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’کافی اُن کی پہلی ترجیح ہے۔‘

واضح رہے کہ ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد کی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی، خیبر پختوانخوا ، بلوچستان اور سندھ اسمبلی کے ہالز پولنگ اسٹیشن بنے ہیں جہاں ووٹرز بنے ہوئے ارکان اسمبلی موجود ہیں۔

قومی اسمبلی میں ووٹرز اسلام آباد کی ایک جنرل اور ایک خاتون نشست کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔

بلوچستان اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں 7 جنرل، 2 خواتین، 2 ٹینکوکریٹ اور 1 غیر مسلم نشست پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

سندھ اسمبلی میں 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پررائے شماری ہوگی، پنجاب میں پہلے ہی تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

جنرل نشست کا بیلٹ پیپر سفید، خواتین کی نشست کا گلابی، ٹیکنوکریٹ کا سبز اور غیر مسلم نشست کے لیے بیلٹ پیپر زرد رنگ کا ہے۔

تازہ ترین