آپ آف لائن ہیں
بدھ یکم رمضان المبارک 1442ھ14؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ماہرہ خان ’پاوری‘ ٹرینڈ سے تنگ آگئیں؟

پاکستان کی صفِ اول  کی اداکارہ ماہرہ خان بھی ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹرینڈ سے تنگ آگئیں۔

اس ضمن میں ماہرہ خان نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا اور اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ اسٹوری شیئر کی۔

ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک مزاحیہ میم شیئر کی جو پاوری ٹرینڈ سے تنگ آنے پر بنائی گئی ہے۔

مذکورہ میم میں ہالی ووڈ فلم ’بیٹمین‘ کا کردار روبین پاوری ہورہی ہے کے ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے کہتا ہے ’یہ میں ہوں‘ جس کے فوراََ بعد بیٹمین اُس کو تھپڑ مارتے ہوئے کہتا ہے ’چُپ۔‘

ماہرہ خان کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ اداکارہ بھی پاوری ٹرینڈ سے تنگ آگئیں۔

دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان خود سب سے پہلے اس ٹرینڈ میں شامل ہوئی تھیں اور اب وہ اس سے تنگ بھی آگئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر دنانیر کی طرح مختلف انداز میں دوستوں کے ہمراہ پارٹی کی وڈیو پوسٹ کی تھی جس میں مومل شیخ بھی شامل تھیں۔


خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے

دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سینکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔

دیکھتے ہی دیکھتے دنانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور نامور ٹی وی چینلز پر دنانیر کو انٹرویو کے لیے خصوصی طور پر مدعو بھی کیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید