آپ آف لائن ہیں
منگل7؍رمضان المبارک 1442ھ 20؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سینٹ انتخابات، خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل نکل آیا


سندھ اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے سلسے میں جاری ووٹنگ کے عمل کے دوران رکن پی ٹی آئی خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل نکل آیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کے پاس سے ووٹنگ عمل کے دوران موبائل نکلنے پر ریٹرننگ افسر کی جانب سے خرم شیر زمان کو ووٹ ڈالنے سے روک کر اسمبلی سے باہر بھیج دیا گیا ہے۔

فون پی پی پی کی خاتون ایم پی اے شمیم ممتاز کی جانب سے خرم شیر زمان کی جیب میں ہاتھ ڈال کر نکالا گیا، خرم شیر زمان کے پاس سے موبائل نکلنے پر اسمبلی میں شور شرابا کیا گیا۔

تحریک انصاف کے دوسرے ممبران کی بھی دوبارہ تلاشی لی گئی۔

سندھ اسمبلی میں پولنگ کا عمل روکتے ہوئے ریٹرننگ افسر کی جانب سے خرم شیر زمان سے وضاحت طلب کرلی گئی جبکہ ریٹرننگ افسر دونوں پارٹیوں کو  بھی سن رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جاناسخت منع ہے۔

قومی خبریں سے مزید