• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر میری بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا: ڈیل اسٹین

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پاکستان سُپر لیگ کو انڈین پریمیئر لیگ پر ترجیح دینے کے بیان کی وضاحت کردی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آئی پی ایل مجھ سمیت دیگر کھلاڑیوں کے کیرئیر کے حیرت انگیز تجربات میں سے ایک ہے۔

ڈیل اسٹین نے کہا کہ ’میری بات کا مقصد کسی بھی لیگ کا موازنہ کرنا نہیں تھا، نہ ہی کبھی  کسی لیگ کی بدنامی، توہین آمیز کرنا مقصد رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔


اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈیل اسٹین نے ویب شو پر بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی پی ایل میں بڑے نام شامل ہوتے ہیں اور پیسے کی بات زیادہ ہوتی ہے جس سے کرکٹ نظر انداز ہوتی ہے۔

37 سالہ جنوبی افریقی فاسٹ بولر نے کہا تھا کہ پی ایس ایل اور لنکا پریمیئر لیگ کو انڈین پریمیئر لیگ پر اس لیے ترجیح دیتا ہوں کیونکہ اس میں کرکٹ کو کسی دوسری چیز سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

ڈیل اسٹین کے اس بیان سے بھارتیوں کو آگ لگ گئی تھی، جس کے بعد مذکورہ ٹوئٹ ڈیل اسٹین کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین