• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں کو ماسک، ہوٹل، گراؤنڈ اسٹاف کو گلوز، سینٹائزر لگانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ہروقت ہوٹل اور گرائونڈ میں ماسک استعمال کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق کراچی میں ہوٹل انتظامیہ کوکورونا ایس او پیز کا جائزہ لےکر ان پر سختی سے عمل درآمد کرانے کیلئےنئی اور واضح گائیڈ لائن دی گئی ہیں۔ ٹیموں کو ناشتہ فلور پر ہی ملے گا۔ ہوٹل اسٹاف اور گرائونڈ میں اسٹاف کو مسلسل گلو ز لگانے اور ہاتھ سینی ٹائز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں پی سی بی کے پاس تقریباً ڈھائی سو کمرے ہیں۔ چار کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدمزید سختی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبلگرائونڈ میں فرنچائز اور پی سی بی کے بعض لوگوں کی جانب سے مسلسل ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ اب کھلاڑیوں سے عام لوگوں حتیٰ کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی دور رکھا جارہا ہے۔ کھلاڑیوں کے ڈگ آئوٹ کو ختم کردیا گیا ہے۔ جہاں بعض فرنچائز کی جانب سے مطلوبہ تعداد سے زیادہ لوگوں کو بٹھا نے کی کی شکایات بھی سامنے آرہی تھیں ۔اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے اطراف جمع رہنا والاہجوم بھی کم کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین