کراچی(مانیٹرنگ سیل)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر کے وکیل نے عدالت میں ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت کا استعفیٰ پیش کیا۔تاہم ذرائع نے بتایاکہ اسپیکرقومی اسمبلی کے چیمبر کو فیصل واوڈا کا استعفیٰ موصول ہی نہیں ہوا اور قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی میں بھی استعفیٰ نہیں پہنچا۔