• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیلانی کی جیت کے بعد حکومت کی اکثریت ختم ہوگئی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعد حکومت کی اکثریت ختم ہوگئی ہے، عمران خان کیلئے اب قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا ضروری ہوگیا ہے،حفیظ شیخ کی شکست سے پی ٹی آئی حکومت کی اکثریت ختم نہیں ہوئی

اکثریت ختم ہوتی تو پی ٹی آئی کی خاتون رکن بھی نشست نہیں جیت پاتیں، سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت پانچ سال کی مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہی، عمران خان کو اب حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانا پڑے گا، حفیظ شیخ کی شکست میں جہانگیر ترین فیکٹر بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہئے، جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ کے حق میں سرگرم مہم نہیں چلائی، کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت پر اخلاقی طور پر سوال اٹھ رہا ہے

آصف زرداری نے ذوالفقار علی بھٹوا ور بینظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی کیلئے کوئی اچھی شہرت نہیں کمائی ہے، پیپلز پارٹی پر اب ووٹوں کی خرید و فروخت کا باقاعدہ ٹیگ لگ گیا ہے، یوسف رضا گیلانی کی جیت میں پیسے کا یقیناً کردار ہے، حفیظ شیخ کا رویہ آئی ایم ایف کے مالی وائسرائے جیسا ہوتا ہے

حفیظ شیخ کی شکست حکومت کیلئے زلزلے کا پہلا شدید جھٹکا اور سائیکلون ہے،سینیٹ الیکشن میں بظاہر اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نظر نہیں آیا، اگر اسٹیبلشمنٹ کے کردار کے باوجود یوسف رضا گیلانی جیتے ہیں تو یہ بہت بڑا اپ سیٹ ہوگا۔سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں حامدمیر ، حسن نثار، سہیل وڑائچ، مظہر عباس، ارشاد بھٹی، منیب فاروق، شہزاد اقبال اور شاہزیب خانزادہ نے ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کی خصوصی سینیٹ الیکشن نشریات میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نمائندہ جیو نیوز وقار ستی نے پروگرام میں بتایا کہ پیپلز پارٹی کے نوید قمر کے مطابق مسترد ہونے والے ووٹوں میں وزیراعظم عمران خان اور دو وفاقی وزراء شہریار آفریدی اور زرتاج گل کے ووٹ بھی شامل ہیں، وزیراعظم عمران خان کے ووٹ پر اوور رائٹنگ ہوئی ہے۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعد عمران خان کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا چاہئے۔

تازہ ترین