پاکستان کوسٹ گارڈ نے پسنی کے قریب کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پاکستان کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر پسنی چیک پوسٹ کے قریب بدوک کے مقام پر اسنیپ چیکنگ کے دوران آئل ٹینکر کو روکا گیا اور خفیہ خانوں سے 900کلوگرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی چرس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں ایک ارب 40 کروڑ روپے ہے، ملزمان منشیات کو مشرق وسطیٰ اسمگل کررہے تھے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے چند ہفتوں میں ایک ہزار کلوگرام چرس پسنی، گوادر سے جبکہ 380کلو گرام افیون، 12کلوگرام ہیروئن برآمد کی ہے۔