• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، ایک تولہ سونا 1900 روپے سستا ہوگیا۔ رواں ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت چار ہزار روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1629 روپے کم ہوکر 89 ہزار 335 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1713 ڈالر فی اونس ہوچکی ہے۔

تازہ ترین