• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی تقریر میں خود اعتمادی کا فقدان تھا، شیری رحمان


پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر میں لگ رہا تھا خود اعتمادی کا فقدان ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ انہوں نے ہر ادارے کو تباہ کردیا، بے روزگاری، مہنگائی میں اضافہ کیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان سیاسی تقریر نہیں، ذاتیات پر تقریر کرتے ہیں۔ انہوں نے اداروں کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کردیا ہے۔

تازہ ترین