• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اسکیم 33 میں فائرنگ، رینجرز سب انسپکٹر زخمی

کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب اسکیم 33 میں فائرنگ سے رینجرز سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی رینجرز سب انسپکٹر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

حکام کے مطابق فائرنگ ڈکیتی مزاحمت پر ہوئی جہاں ملزمان نے ایک گولی رینجرز سب انسپکٹر کی ٹانگ پر ماردی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت رینجرز سب انسپکٹر سادہ لباس اور ڈیوٹی پر نہیں تھا۔

تازہ ترین