• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاملات زندگی چلانے کے لئے فنکار کو کردار پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، حسن احمد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں اختتام ہونے والے ڈرامہ سیریل ’مُشک‘ میں ملک احمد کا کردار نبھانے والے اداکار حسن احمد کو بھی عوام میں خاصی پذیرائی ملی ہے۔حسن احمد کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کام کم آتا ہے لہٰذا چوائس بھی کم ہوتی ہے۔’جن لوگوں کے پاس کام کی بھرمار ہو ان کے پاس پھر بھی مارجن ہوتا ہے کہ وہ کسی کردار کو کر لیں اور کسی کو منع کر دیں۔ خوشی یہ ہے کہ میرے پاس کم مگر معیاری کام آتا ہے۔‘حسن احمد کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ انہیں منفی کردار ہی کیوں آفر ہوتے ہیں۔میں اب وہ کردار سائن کرتا ہوں جن میں اداکاری کی گنجائش بہت زیادہ ہو، امیج گیا بھاڑ میں۔حسن احمد کہتے ہیں کہ بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ معاملات زندگی چلانے کے لئے فنکار کو سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، کہانی اور کردار جیسا بھی ہو وہ سائن کر لیتا ہے۔’میں سمجھتا ہوں کہ اس چیز کا آخر کار اداکار کو نقصان ہی ہوتا ہے۔ اگر آپ بھوکے نہ مر رہے ہوں تو پھر زندگی میں ایک آدھ پروجیکٹ کو منع ضرور کریں، ضروری نہیں کہ جو چیز آفر ہوئی ہے وہ کرنی ہی ہے۔’میں نے بھی اپنی زندگی میں دو تین پروجیکٹس ایسے کیے، جن میں کہانی کردار اچھا نہ تھا لیکن یہ ضرور تھا کہ میں نے پھر پیسے اچھے لیے۔ حسن احمد نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سنیتا مارشل ایک دوسرے کے ساتھ پروجیکٹس ڈسکس کرتے ہیں، کئی کردار نبھا کر اب انہیں بھی سمجھ آنا شروع ہو گئی ہے، لہٰذا اس حوالے سے وہ سنیتا کو زیادہ اچھا گائیڈ کر لیتے ہیں۔’مجھے بھی سنیتا بتاتی ہے کہ میرے کسی بھی کردار کو لے کر لوگ کتنا سراہا رہے ہیں، میں اپنا بہت زیادہ ناقد ہوں، کوشش کرتا ہوں کہ بہتر سے بہتر کام کروں۔

تازہ ترین