• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کیلئے سیاسی خود اعتمادی کا مسئلہ بن گیا، شیری رحمان

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) ، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے لگا کہ ان کیلئے سیاسی خود اعتمادی کا مسئلہ بن گیا ہے، سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ وزیراعظم کی auidence پی ٹی آئی کے لوگ تھے

پی ٹی آئی کا وہ ورکر جس کا مورال کم ہوا ان کا مخاطب تھا ، وزیراعظم ایک فائٹر ہیں، وہ ہمیشہ سے ایک فائٹر رہے ہیں، وہ کرکٹ کے زمانے میں بھی فائٹر رہے ہیں، وہ لڑنا جانتے ہیں، وہ ہار کو آسانی سے قبول نہیں کرتے، وہ شکست کو فتح میں تبدیل کرنے کا فن بھی جانتے ہیں

سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مجھے عمران خان کو جاننے کا بینیفٹ ہے، میں کہہ سکتا ہوں کہ عمران خان کی تقریر کے اندر ان کے چہرے پر بے اطمینانی تھی، الفاظ میں کوئی ربط نہیں تھی، سینئر تجزیہ کار محمل فراز نے کہا کہ سیکریٹ بیلٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن پر تنقید بالکل صحیح نہیں ،جب سپریم کورٹ کا آرڈر بھی یہی بات کررہا ہے کہ ایسا آئینی ترمیم کے ذریعہ ہی ہوسکتا ہے تو الیکشن کمیشن پر یہ کیسے الزام ڈال سکتے ہیں۔

سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ دلیرانہ ہے، ان کی اخلاقی پوزیشن بھی بنتی تھی کہ جب قومی اسمبلی سے آپ کا امیدوار ہار جائے۔

تازہ ترین