• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن کا پاکستانی نژاد دلاور سید کو اپنی ٹیم میں لینے کا عندیہ

کراچی(جنگ نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاددلاور سید کو اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (ایس بی اے) کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے لئے نامزد کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کےمطابق دلاور سید صحت اور نگہداشت کے کم اخراجات پر مریضوں کو بہترین نتائج دینے والی صحت کی نگہداشت کرنے والی کمپنی لمیاٹا کے صدر اور سی ای او ہیں۔

اس سے قبل ، سید’’ فریش ورکس‘‘ میں صدر تھے جہاں انہوں نے ہزاروں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں میں سافٹ ویئر کمپنی کی مصنوعات کی پیمائش کرنے میں مدد کی تھی۔

دلاور سید نے کالج کی تعلیم لینے کیلئے پاکستان سے امریکا ہجرت کی تھی۔

تازہ ترین