• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور نے موجودہ سیاسی صورتحال بیان کردی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے موجودہ سیاسی صورتحال بیان کردی اور کہا کہ انشاء اللّٰہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاءاللّٰہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کےلیے تحریک انصاف کا نعرہ’اب نہیں تو کبھی نہیں، ہم نہیں تو کون‘ کو ثابت کرنے کا وقت آچکا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ظلم کے نظام کا مقابلہ کریں گے اور انصاف لیں گے یا غلامی قبول کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین ہماری اور ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہا ہے، ہم بانی چیئرمین کو مایوس نہیں کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات بانی چیئرمین کی رہائی سے شروع ہوں گے اور آگے بڑھیں گے، تحریک انصاف کا نظریہ ہمارا جنون ہے اور جنون مرتا نہیں بلکہ بڑھتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید