• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کے تحت صوبے کے سرکاری کالجز کےلیے 7354 ٹیچرز کی بھرتی مکمل کرلی گئی۔ 

کالج ٹیچر کو 8 ماہ کےلیے 50 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ کالج ٹیچر انٹرنز 31 مارچ تک سرکاری کالجز میں تدریسی خدمات انجام دیں گے۔ 

ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت کالجز کے 962 اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ مکمل کرلی گئی۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے بریفنگ دی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شفافیت کے ساتھ میرٹ پر انٹرنز بھرتی کرنے پر ہائر ایجوکیشن ٹیم کو شاباش دی۔

قومی خبریں سے مزید