• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی سے ملاقات میں احتجاج کی کال واپس لینے کی درخواست نہیں کی، بیرسٹر گوہر


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں مذاکرات سے متعلق گفتگو کی تردید کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ بانی سے ملاقات میں ہم نے احتجاج کی کال واپس لینے کی درخواست نہیں کی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے حکومت سے مذاکرات یا رابطوں سے متعلق گفتگو نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں ہونے والی ملاقات میں بانی چیئرمین سے تمام گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی سے ملاقات میں ہم نے احتجاج کی کال واپس لینے کی درخواست نہیں کی۔

قومی خبریں سے مزید