• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،KP سرکاری ملازم کو پروموشن الائونس دینے کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے خیبرپختونخوا کے ایک سرکاری ملازم سید صادق شاہ کے پروموشن الائونس سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی حکومتی اپیل کی سماعت کے دوران پروموشن الائونس دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ الائونس حکومتیں طے کرتی ہیں عدالتیں نہیں،یہ سپریم کورٹ کا کام نہیں کہ وہ دیکھے کون کیا کر رہا ہے، کیا نہیں۔آئی ایم ایف سے پیسے قرض لیکر تنخواہوں میں لگا دیئے جاتے ہیں۔کے پی کے میں سارا ایشین ڈیولپمنٹ بینک کا پیسہ ہے،کے پی کے حکومت سے پوچھ لیں کہ کتنا پیسہ تنخواہوں میں بانٹا ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز اپیل کی سماعت کی تو جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہائیکورٹ کو اختیار نہیں کہ وہ ملازمین کی تنخواہیں یا الائونس بڑھانے کا کوئی حکم جاری کرے جبکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو ایسے معاملات خود دطے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے دلائل میں موقف اپنایا کہ صوبائی حکومت کے پاس بجٹ کم ہے۔

تازہ ترین