• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگ شہری کو اغواکرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے بزرگ شہری کو اغواکرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس تاحال مغوی کو تلاش نہ کرسکی۔ تفصیل کے مطابق سیتل ماڑی پولیس کو محمد عمر فاروق نے بتایا کہ میرا والد امام بخش گزشتہ روز گھر سے نماز عصر اداکرنے کےلئے نکلا جو واپس گھر نہ آیا جس کو بہت تلاش کیا مگر کچھ پتا نہ چل سکا ،پولیس نے شہری کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین