• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6 ملتوی، 50 غیر ملکی کھلاڑیوں کی آج سے واپسی


پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 6 کے ملتوی ہونے کے بعد 50 غیر ملکی کھلاڑی آج سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے۔


کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے بین کٹنگ ، ملتان سلطانز کے کرس لن اور جیسن پلگرام نے کراچی میں کورونا ویکیسن لگوا لی جبکہ متعدد کھلاڑیوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک دو ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جس کے سبب غیر ملکی کھلاڑی پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے۔

پاکستان سُپر لیگ میں کورونا کا شکار ایک اور غیر ملکی کھلاڑی کا نام سامنے آیا تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

تازہ ترین