• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی کی جانب سے سنجیدگی سے متعلق اہم مشورہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جو کہ خوب وائرل ہو گیا ہے۔

حرا مانی اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے ہر آنے والے دن کی مصروفیات شیئر کرتی رہتی ہیں، حرا مانی اپنی اور فیملی کی نئی تصاویر اور ویڈیوز بھی اپلوڈ کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

حرامانی کی جانب سے حال ہی میں سنجیدگی سے  متعلق اپنے مداحوں کو اہم مشورہ دیا گیا ہے جسے اُن کے مداح خوب سراہ رہے ہیں۔


حرامانی کا اپنی ایک خوبصورت اور سنجیدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’سب کو پتا چلے کہ آپ کتنے سنجیدہ ہیں، یہ ضروری تو نہیں! سنجیدگی کو رُوپوش رکھنا۔۔۔ یہ بھی ایک ہُنر ہے۔‘

تازہ ترین