• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے ایلکس ہیلز کے حوالے سے قیاس کیا جارہا تھا کہ وہ پاکستان کی مہمان نوازی سے ناخوش ہیں لیکن انہوں نے ایسی تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔

انگلینڈ کے کھلاڑی ایلکس ہیلز کی کراچی میں موجودگی  کے دوران کھانے کی مبہم پوسٹ نے شائقین کرکٹ کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا تھا کہ وہ پاکستان کی مہمان نوازی سے خوش نہیں ہیں تاہم کرکٹر نے ان تمام باتوں کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

ایلکس ہیلز کی انسٹا پوسٹ جس میں انہوں نے آملیٹ، ٹوسٹ کی تصویر شیئر کی تھی، قیاس کیا جارہا تھا کہ وہ پاکستان میں دیے جانے والے پروٹوکولز سے خوش نہیں ہیں۔


انگلش کرکٹر نے خود ہی ان تمام قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک آرڈر تھا جو انہیں غلط موصول ہوا ہے جو انہیں کافی عجیب بھی لگا تو اس وجہ سے انسٹاگرام کی زینت بنایا۔

ایلکس ہیلز نے یہ بھی لکھا کہ ’یہاں کی مہمان نوازی کمال ہے، امید ہے کہ اب کوئی شک باقی نہیں رہے گا۔‘

تازہ ترین