• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی کی سالگرہ پر سارہ علی خان کے اہم وعدے

بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے بھائی ابراہیم علی خان کی سالگرہ پر ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بھائی سے  وعدے بھی کیے ہیں۔

سارہ علی خان نے بھائی کے ہمراہ بچپن سے اب تک کے یادگار واقعات کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی  مبارکباد دی اور کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ ہمیشہ آپ کے لیے مزیدار کافی بناؤں گی۔


انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا کہ ’ میں آپ کو ہمیشہ تنگ کرنے میں پیش پیش رہوں گی اور ساحلِ سمندر پر جانے کیلئے ضد بھی کروں گی۔‘

ساری علی خان نے یہ بھی کہا کہ ’میں ہمیشہ آپ کو بیڈمنٹن میں شکست سے دوچار کروں گی اور تیراکی میں بھی آپ سے جیتوں گی۔‘

اس سے قبل بھارتی اداکار سیف علی خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر کرینہ کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی تھی۔

کرینہ کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ابراہیم علی خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’سالگرہ مبارک ہو، ہینڈسم۔‘

بالی ووڈ کی بیبو نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ابراہیم علی خان کو خوبصورت نوجوان کہہ کر بھی مخاطب کیا۔

واضح رہے کہ سیف علی خان نے پہلی شادی بھارتی اداکارہ امرتا سنگھ سے کی تھی اور اُن سے اُن کے دو بچے سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔

دوسری جانب کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے

تازہ ترین