• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب اتحاد نے خمیس مشیط پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا

ریاض (شاہد نعیم)یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی سمت بھیجے جانے والے ایک بارودی ڈرون طیارے کو فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ یہ طیارہ حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔اس سے چند گھٹنے قبل حوثیوں کی جانب سے مملکت کے صوبے جازان کی سمت داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ حوثی ملیشیا نے اس کارروائی میں منظم اور دانستہ طور پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

تازہ ترین