اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک اور ڈائیریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز ، ایف بی آر نے ملک بھر میں غیر قانونی سمگل شدہ اور نان ڈیو ٹی پیڈ سگریٹ کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں، اس سلسلے میں ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک نے کاروائیاں کرتے ہوئے ملک بھر میں مختلف برانڈز کے 45 ملین روپے کے 11.7 ملین سگریٹ تحویل میں لے لئے ہیں جس کے ذریعے 24.4 ملین روپے کی ڈیوٹی اور ٹیکسز چوری کی گئی۔اسی طرح ڈائیریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز نے آپریشن کرتے ہوئےایم اے جناح روڈ پر واقع بولٹن مارکیٹ کراچی سے بڑی مقدار میں سمگل شدہ سگریٹ اور گٹکا ضبط کر لیا ہے جس کی مالیت 80.1 ملین روپے ہے۔