لاہور( نمائندہ جنگ) پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار کوئی وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے رہا ہے.
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے سپریم کورٹ سے حکومت کی بحالی کے بعد 27 مئی 1993 کو ایوان سے رجوع کیا اور انہیں 200کے ایوان سے 123ووٹ ملے تھے ۔
اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے نواز شریف حکومت کو برطرف کیا تھا تاہم عدالت عظمیٰ نے حکومت کو بحال کردیا تھا اور اگلے روز نواز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیاتھا ۔
یہ کارروائی قومی اسمبلی کے ضابطہ 285 کے تحت ہوئی تھی جس میں ہاتھ کھڑے کر کے اعتماد کا ووٹ دیا گیا۔
29سال بعد وزیراعظم عمران خان آئین کی دفعہ 91 شق 7 کے تحت اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں، اگر وزیر اعظم کامیاب ہوتے ہیں تو پھر چھ ماہ تک کوئی تحریک عدم اعتمادنہیں آ سکتی۔
اگر حکومت 175کے تحت قرارداد لاتی تو پھر کوئی چیز ہونا تھی ۔