لاہور(نمائندہ جنگ)حکومت کے اتحادی ہونے کے ناطے ہم حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے ان کی رہائش گاہ پران سے ملاقات کرنیوالے پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز علی حیدر زیدی سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر یاور بخاری اور حامد زمان بھی موجود تھے۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ اور پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔