آپ آف لائن ہیں
ہفتہ4؍رمضان المبارک 1442ھ 17؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نیوزی لینڈ،8اعشاریہ 1شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ

ویلنگٹن(جنگ نیوز)نیوزی لینڈ کے دو مرکزی جزیروں سے 100کلو میٹر کے فاصلے پر کرمادک جزیرے میں ریکٹر اسکیل پر 8اعشاریہ 1شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جبکہ یکے بعد دیگرے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جنوبی بحرالکاہل میں حالیہ تاریخ کے شدید ترین زلزلے کے بعد سمندر میں سونامی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ میں ہزاروں افراد جمعے کو ساحلی علاقے خالی کرنے پر مجبور ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید