• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کے قرضے ریکارڈ 36 ہزار 537 ارب روپے پر پہنچ گئے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی حکومت کے قرضے ریکارڈ 36ہزار 537ارب روپے پر پہنچ گئے۔ دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے 29 ماہ میں قرضوں میں 11 ہزار 805 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وفاقی حکومت کے ملکی قرضے 24 ہزار 502 ارب 60 کروڑ روپے ہو گئے۔ دستاویز میں کہا گیا ہےوفاقی حکومت کے غیر ملکی قرضے جنوری 2021 تک 12 ہزار 34 ارب روپے ہو گئے اورموجودہ دور میں وفاقی حکومت کا اندرونی قرض 7 ہزار 712 ارب روپے بڑھا ،موجودہ دور میں وفاقی حکومت کا بیرونی قرض 4 ہزار 92 ارب روپے بڑھا جبکہ اگست 2018 میں وفاقی حکومت کا کل قرض 24 ہزار 732 ارب روپے تھا اوراگست 2018 میں وفاقی حکومت کا بیرونی قرض 7 ہزار 942 ارب روپے تھا ،اگست 2018 میں وفاقی حکومت کا اندرونی قرض 16 ہزار 790 ارب روپے تھا۔

تازہ ترین