• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کا معاملہ، ن لیگ کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) نے اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے پر وزیراعظم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان نے تحریری طور پر سپریم کورٹ میں لکھ کر دیا تھا کہ ترقیاتی فنڈز نہیں دیے مگر ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں ، ہم سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے کہ وزیراعظم نے عدالت میں جھوٹ بولا۔عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان کی تقریر شکست خوردہ اور دھمکیوں والی تھی۔ وزیراعظم کس کو پیغام دینا چاہتے ہیں۔ عوام، میڈیا، عدالتیں اور ان کے اپنے ممبرز بھی عمران خان عدم اعتماد کرچکے ہیں۔ترجمان ن لیگ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اخلاقیات کی بات کرتی ہے لیکن انکو شرم نہیں آتی۔ آج اسمبلی کو کمیٹیوں کے ذریعے چلایا جا رہاہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سینیٹ کے الیکشن سے پہلے سیاسی رشوت کے طور پرترقیاتی فنڈز کے استعمال کا نوٹس لے۔

تازہ ترین