• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، مسافر طیارے کی روانگی سے قبل مسافر کے کورونا پازیٹو کا اعلان

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک مسافر نے طیارے کی پرواز سے قبل اپنے کورونا پازیٹیو ہونے کا اعلان کیا۔بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کی حفاظت کی خاطر پائلٹ نے جہاز کو اڑانے کے بجائے پارکنگ بے کی طرف واپس لے گیا۔بھارتی ایئرلائن انڈیگو کا مسافر طیارہ پونے کیلئے جمعرات کو روانہ ہو رہا تھا جب ایک مسافر نے طیارے کے عملے کو بتایا کہ وہ کورونا وائرس پازیٹو ہیں اور ثبوت کے طور پر دستاویزات بھی دکھائیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایئر بس اے 320 نے کنٹرولرز سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا اور واپسی کا فیصلہ کیا۔پائلٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ تین قطاروں میں 6سے 8تک کی تین نشستوں والے مسافر پہلے جہاز سے اتر جائیں اور ایک کوچ میں وائرس سے حفاظت کے اقدامات لیے جانے کے دوران انتظار کریں۔کورونا وائرس سے متاثرہ مسافر ان ہی قطاروں میں سے ایک میں بیٹھا ہوا تھا۔جب مسافر سیٹوں سے اٹھ گئے تو اس دوران نشستوں کو ڈس انفیکٹ کیا گیا اور نشستوں کے کورز بھی تبدیل کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو حفاظتی لباس بھی دیے گئے اور ان کو دوران پرواز اس کو پہن کر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

تازہ ترین