• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم اور صحت سمیت تما م شعبے زبوں حالی کا شکار ہیں ،جمعیت س

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت س کے رہنماؤں نے کہاہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اقتدار کی رسہ کشی سے عوام پر مہنگائی کے بوجھ میں اضافہ ہوسکتاہے ،تعلیم ،صحت،روزگار ،اشیائے خوردونوش سمیت تمام شعبہ جات زبوں حالی کاشکار ہیں جس کی ذمہ داری اپوزیشن اور حکومت دونوں پر عائد ہوتی ہے ،کوئٹہ کے بعض ہوٹلوں میں کتے کے گوشت کی خبر سے عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے ۔ان خیالات کااظہار جمعیت س کے صوبائی قائم مقام امیر مولانامفتی عبدالواحد بازئی ،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم میرزئی ،مولاناعبدالحلیم مدنی ،انجنیئر نسیم محسود ،مولانامحمدشفیق دولت زئی ،حاجی اختر شاہ مردانزئی ،حافظ رحمت اللہ دمڑ،حاجی حضرت اللہ اچکزئی ،مولانا سید محمدطاہر شاہ اخوندزادہ ،مولاناندامحمد حقانی ،قاری نعیم اللہ جلالی ،حبیب اللہ ودیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ جیت اور ہار سیاست کا حصہ ہے اور ہار دونوں کی نظر میں عوام کی فلاح وبہبود پر ہونی چاہیے اپوزیشن اور حکومت دونوں پر لازم ہے کہ ایک دوسرے پر تنقید برائے تعمیر ہو اگر تنقید سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو تو دونوں کو چاہیے کہ تنقید کو ترک کرکے عوام کی مشکلات کو دور کریں۔
تازہ ترین