• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے: شان شاہد

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے وزیراعظم کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ پاکستان  کے لیے کھڑے ہیں تو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔‘

شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’شاید میرا ووٹ پارلیمنٹ میں گنتی میں نہ ہو لیکن آپ اور پاکستان کے لیے میری دعائیں ہمیشہ سنی گئی ہیں۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’خدا کی عدالت میں میرا ووٹ بھی گِنا جائے گا اور میری دُعا بھی جائے گی۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’عمران خان! آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔‘

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

تازہ ترین