• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے آج ایک اور تاریخ رقم کردی: ابرارالحق

چیئرمین ہلال احمر پاکستان، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر عمران خان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آج عمران خان نے شفافیت کی تاریخ رقم کردی ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’تمام پاکستانیوں کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی مبارکباد دیتا ہوں۔‘

ابرارالحق نے لکھا کہ بلاشبہ انصاف کی فراہمی، جمہوریت اور شفافیت کیلئے اٹھائے گئے عمران خان کے اقدامات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

تازہ ترین