پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کارکن نے سر پر جوتا دے مارا۔
نون لیگی رہنماؤں کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرہ بازی کی، تصادم کی صورتحال کے دوران مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جبکہ احسن اقبال کی جانب اچھالا گیا جوتا ان کے سر پر لگا۔
پی ٹی آئی کارکنوں اور مصدق ملک کے درمیان دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔
احسن اقبال نے کہا کہ ان غنڈوں کوبتانا چاہتا ہوں ان ہتھکنڈوں سے ہماری آواز نہیں دباسکتے، فاشزم کی سیاست نہیں چلے گی، ہر فورم پر مقابلہ کریں گے، عمران خان کو رخصت کیے بغیر ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔