آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جاوید آفریدی بھی عمران خان کی کامیابی پر خوش

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بھی  وزیراعظم عمران خان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کی کامیابی پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

جاوید آفریدی نے عمران خان کی کامیابی پر اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’الحمداللّہ۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’وزیراعظم عمران خان‘ کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید