آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 6 میں پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی سے پاکستانی مداح نے انوکھی فرمائش کر ڈالی۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ڈیرن سیمی سے فرمائش کی کہ پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اُن کی کوئی بات نہیں ٹالتے لہذا وہ ان کیلئے سفارش کریں کہ ایک برانڈ نیو گاڑی انہیں فری دلوادیں۔

راجپوت نامی صارف نے اپنے ٹوئٹ میں جاوید آفریدی کو بھی ٹیگ کیا۔

صارف کی اس انوکھی فرامائش کو ڈیرن سمی نے نظر انداز نہیں کیا لیکن بس یہ جواب دیا کہ ’آپ نے اچھی کوشش کی۔‘

ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹ میں قہقہ لگانے والی ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید