آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی ایکسپریس کو حادثہ، خاتون جاں بحق


کراچی ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 40 افراد زخمی ہوگئے ہیں، ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ 

اہل علاقہ، ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ پاک فوج، رینجرز اور پولیس نے بھی امدادی کارروائیوں میں شر کت کی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت کئی گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی، ریلوے حکام کی جانب سے ہیلپ ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔

متاثرہ مقام پر ریلیف ٹرین پہنچ گئی۔ کرین کے ذریعے بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی۔ حادثہ روہڑی اور پنو عاقل کے درمیان پیش آیا۔

آئی جی ریلویز کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد حادثے کی اصل وجہ کا پتا چل سکے گا۔

قومی خبریں سے مزید