• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں شدید جھڑپیں، 58 حوثی 32 فوجی اور حمایت یافتہ قبائلی ہلاک

دبئی(اے ایف پی)یمن کی حکومت نواز فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں 90افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر مارب میں فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور دونوں جانب بھاری جانی نقصان ہوا۔رپورٹس میں فورسز کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مارب شہر میں حوثی باغیوں اور سرکاری افواج اور ان کے حمایت یافتہ قبائلیوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں90افراد مارے گئے جن میں 58 حوثی باغی جبکہ 32یمنی سرکاری فوجی اور حکومتی حمایت یافتہ قبائلی شامل ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں جاری تازہ جھڑپوں میں بڑی تعداد میں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین