• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین‘ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینا دلیرانہ فیصلہ تھا۔ رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے۔

تازہ ترین