• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کے عملے کو اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

اسلام آباد( نامہ نگار) پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کےعملے کو ایوان میں داخلے سے روک دیا۔پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے۔عامر ڈوگر کے عملے نے’نوٹ کو عزت دو‘ کے نعرے کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سکیورٹی عملے نے کارڈز پکڑے ہوئے لوگوں کو ایوان میں داخلے سے روک دیا۔

تازہ ترین