• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرمیندر نے سلمان کو سلیمان کہا، پھر غلطی پر معذرت کرلی

ممبئی فلم نگری کے سینیئر ترین اداکار دھرمیندر حال ہی میں بگ باس 14 کے گرینڈ فینالے ریالیٹی شو میں نظر آئے جہاں شو کے میزبان اور بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اس موقع پر خاص طور پر یہ بات یقینی بنانے کی کوشش کی کہ دھرم جی جب تک وہاں موجود رہیں تب تک وہاں ان کے خیر مقدم کا اہتمام جاری رہے۔

دھرمندر بھی سلمان کو اپنے بیٹوں کی طرح چاہتے ہیں، اس حوالے سے سن نوے کے عشرے کی ایک ویڈیو میں وہ سلمان کا تعارف کچھ اس طرح کرواتے ہیں کہ اب میں اپنے بیٹے سلیمان خان کو بلاتا ہوں۔ تاہم انھیں فوراً اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے اور وہ معذرت کرتے ہوئے سلمان خان سے بغلگیر ہوجاتے ہیں۔

اس شو میں موجود سب کو سلمان خان کی جانب سے ان کے ساتھ بھرپور پیار و محبت کا انداز نظر آرہا تھا۔

اس موقع پر سلمان خان نے انھیں اپنا ہیرو کہا اور اس سے بھی آگے بڑھ کر ’لوو گرو‘ بھی قرار دیا۔

سلمان خا نے دھرم جی کے ٹریڈ مارک ڈانس یملہ، پگلہ، دیوانہ اسٹائل میں دھرم جی کے لیے ڈانس بھی کیا، اور انھیں گلے لگایا۔


ان دونوں کے درمیان یہ پیار و محبت کا رشتہ کوئی نیا نہیں بلکہ بہت پرانا ہے۔

بالی ووڈ فین اکاؤنٹ کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو 1990 کے عشرے کے اوائل کی ہے جو دوبارہ گردش کر رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دھرمیندر وہاں موجود سامعین سے مادھوری ڈکشٹ اور سلمان کا تعارف کرواتے ہوئے غلطی سے سلمان کو سلیمان خان کہتے ہیں، تاہم پھر پلٹ کر انھیں گلے لگا کر معذرت کرتے ہیں۔



تازہ ترین