• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرمیندر کے انڈسٹری میں60سال، مداحوں کیجانب سے شیش محل کا تحفہ

بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی معروف فلمی شخصیت دھرمیندر کیلئے بنگلور سے ایک خاص تحفہ روانہ کیا جارہا ہے۔ یکم جنوری2021کو دھر میندر کے فلمی دنیا میں 60 سال مکمل ہونے کی خوشی میں شیش محل کا تحفہ بنگلورمیں ان کے چاہنے والوں نے تیار کیا ہے۔ 60 سالہ جشن کو خاص اور یادگار بنانے کیلئے دھرمیندر کے مداح بنگلورسے ممبئی کیلئے شیش محل کا خوبصورت تحفہ روانہ کررہے ہیں۔ سماجی کارکن ششی کانت شرما کی درخواست پر بابا گلاس فیکٹری کے مالک افسر علی نے اس شیش محل کے ماڈل کو تیار کیا ہے۔ اس میں ہال، کچن روم، ڈائننگ ٹیبل، بیڈ روم، بالکنی اسطرح ایک عالیشان حقیقی محل کا منظر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تقریبا 6 ماہ کی محنت کے بعد یہ خوبصورت نمونہ تیار ہوا ہے۔ دھرمیندر کی چند اہم تصاویر، انکی مشہور فلموں کے نام اس محل میں چسپاں کئے گئے ہیں۔ ششی کانت شرما نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود دھرمیندر کے چاہنے والوں نے ملکر دھرمیندر ایک انمول رتن انٹرنیشنل فینس کلب قائم کیا ہے۔ اس کلب کے ذریعہ ہر سال دھرمیندر جی کے جنم دن کے موقع پر تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ دھرم جی کے فلمی دنیا میں 60 سال مکمل ہونے پر جشن منانے کا فیصلہ لیا گیا۔ ایک خاص تحفہ پیش کرنے کی بات طئے ہوئی۔

تازہ ترین